ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تشدد کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی فہرست عوامی کی جائے:رادھا کرشنن

تشدد کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی فہرست عوامی کی جائے:رادھا کرشنن

Sat, 01 Oct 2016 20:23:17    S.O. News Service

کوئمبٹور، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر پون رادھا کرشنن نے آج کہا کہ پولیس کو 23؍ستمبر کو ہندو منانی کے ایک کارکن کی آخری رسوم کے دوران ہوئے تشدد کے بعد حراست میں لیے گئے لوگوں کی فہرست عوامی کرنی چاہیے ۔نامہ نگاروں سے یہاں بات چیت میں رادھا کرشنن نے کہا کہ جو لوگ گرفتار کئے گئے تھے ان کے لواحقین اور رشتہ دار اپنے اعزاء کی خیریت معلوم کرنے کے لیے در در بھٹک رہے ہیں کیونکہ واقعہ کو گزرے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے۔جو لوگ حراست میں لئے گئے ہیں اس میں تھوڈیالور کے تقریبا 200افراد شامل ہیں۔وہاں مارا گیا ہندو منانی کا لیڈر ششی کمار رہتا تھا۔حراست میں لئے گئے لوگوں کو تمل ناڈو کے مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کی فہرست جاری کرے اور بتائے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔


Share: